مہرخبررساں ایجنسی نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ ، سعودی عرب میں ڈورن اڈے قائم کرچکا ہے اورسعودی عرب خطے میں امریکہ کی فوجی کارروائیوں اور ڈرون حملوں میں بھر پور مدد کررہا ہے۔
اخبار کے مطابق سعودی عرب میں امریکی ڈرون اڈے 2 سال قبل قائم کیے گئے تھے اخبار کے مطابق سعودی عرب میں قائم ڈرون اڈوں سے امریکہ القاعدہ کے دہشت گردوں کو خطے میں نشانہ بناتا ہے امریکہ نے سعودی اڈوں سے القاعدہ کے سعودی نژاد امریکی شہری انوارالاولکی کو بھی نشانہ بنایا تھا امریکی اخبار کے مطابق سعودی عرب میں ڈرون اڈوں کے قیام میں سی آئی اے ڈائریکٹر کے نامز د امیدوار اور سعودی عرب میں سابق اسٹیشن چیف جان بری نن نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ باخبر ذرائع کے مطابق سعودی عرب اسلام اور مسلمانوں کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے کیونکہ وہ اسلام دشمن ممالک کو مددفراہم کررہا ہے۔
آپ کا تبصرہ